بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
دعا
ڈاکٹر نایاب ہاشمی
تو قهار ہے یا رب
تو جبار ہے یا رب
تو غفار بھی تو ہے
تو رحمٰن بھی تو ہے
ہم دعا تجھ سے ہی کرتے ہیں
ہم تیرے آگے ہی جھکتے ہیں
ہمیں معلوم ہے یا رب
تو معبود ہے یا رب
جب ہم بیمار ہوتے ہیں
شفا بھی تو ہی دیتا ہے
ہماری تکلیف کو یا رب
تو راحت میں بدلتا ہے
ہم مصیبت کے ماروں کو
سکونِ قلب دیتا ہے
ہمیں راحت عطا کر دے
ہمیں صحت عطا کر دے
نایاب کو سکون قلب
اب یا رب عطا کر دے

2 Comments
Very nice MA SHA ALLAH
ReplyDeleteجزاک اللہ خیرا کثیرا پیاری
Delete