رب باطن دیکھتا ہے بقلم ثمرین مسکین (اٹک)

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

وہ رب باطن دیکھتا ہے

ثمرین مسکین ، اٹک

اس بات پہ یقین رکھیں کہ۔۔۔ اللہ رب العزت نے کوئی چیز بیکار نہیں بنائی۔خود کو دوسروں کی آنکھوں سے دیکھنا چھوڑیں، اس بات کو لے کر آگے بڑھنا نہ چھوڑیں کہ فلاں نے ایسا کہا تو یہ سچ ہے، یہ میرے لیے ٹھیک نہیں ہے،بل کہ اس بات پر یقین رکھتے ہوئے آگے بڑھیں کہ اللہ نے آپ کو بہترین سانچے میں ڈھالا ہے۔بھلا اس رب سے سچا اور کون ہوسکتا ہے؟ جس نے انسان کو تخلیق کیا اور (سورۃ والتین) میں چار قسمیں کھانے کے بعد فرمایا کہ ہم نے انسان کو بہترین سانچے میں ڈھالا۔ تو پھر لوگوں کی باتوں میں آ کر آپ اللہ سے ناراض کیوں ہوتے ہیں؟ شکوہ کیوں کرتےہیں؟ زندگی ختم ہونے کا انتظار کرنے لگ جاتے ہیں۔

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ۔۔۔؟ آپ کسی کے لیے مسکراہٹ کا باعث ہوسکتےہیں، ہوسکتا ہے کوئی آپ جیسا بننے کی خواہش کرتا ہو، یہ بھی ہوسکتا ہے کسی کو آپ سے بات کرنا پسند ہو، ہوسکتا ہے کوئی آپ کا ساتھ پاکر زندگی کی طرف لوٹا ہو، ہوسکتا ہے کسی کو آپکی مسکراہٹ پسند ہو، ہوسکتا ہے کچھ لوگوں کے لیے آپ کی ظاہری شخصیت اہم ہو لیکن شاید کسی کو آپ کی سیرت پسند ہو۔

آج سے منفی خیالات کو جھٹک کے مثبت کی طرف لوٹیں اور اپنی زندگی اللہ کی رضا میں راضی رہ کر گزاریں۔ دیکھنے والے تو صرف ظاہر دیکھتے ہیں لیکن وہ اللہ آپ کا باطن دیکھتا ہے۔ ہو سکتا ہے وہ آپ کو اپنے خاص بندوں میں چن لے آپ کے صبر کی بدولت۔۔۔۔۔زندگی میں مایوس اور ناامید ہوئے بغیر آگے بڑھیں ۔

رب باطن دیکھتا ہے بقلم ثمرین مسکین (اٹک)

Post a Comment

1 Comments