اللہ کے لیے سب چھوڑنے پر اداسی کیوں؟ بقلم عائشہ نواز

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

اللہ کے لیے سب چھوڑنے پر اداسی کیوں؟ بقلم عائشہ نواز

عائشہ بنت نواز

اب کیا ہے؟؟

تم نے اپنے معاملے کو اللہ کے مطابق رکھا نا؟

تو پھر اداسی کیوں؟

یہ آنکھیں لال کیوں ہو رہی ہیں؟

اپنے اندر کی برائی کو چھوڑنے کے لیے اللہ کے طریقہ کو اپنایا نا؟ تو پھر پریشانی کیوں؟

!چلو

رو لو تھوڑی دیر۔

ہاں نا رو لو۔

دل کا بوجھ ہلکا کرلو۔

کیوں کہ یہ جو اضطراب باہر نکلے گا نا آنکھوں سے سیال مادے کی شکل میں، یہ ابدی سکون کا سبب ہوگا۔

 رو اور بتاؤ اللہ کو کہ تم نے اللہ کے لیے۔۔۔۔

اللہ کے بتائے طریقے کے مطابق خود کو اللہ کے لیے خالص کیا ہے۔ خوش ہو جاؤ اس طرح کی آزمائش چنے ہوئے لوگوں سے لی جاتی ہے اور تم اس میں کامیابی کی طرف گئی ہو۔

!چلو

اس روتے ہوئے چہرے کے ساتھ اللہ کا شکر ادا کرو۔

الحمداللہ رب العالمین۔

Post a Comment

2 Comments