بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
مسائل کا حل
حرا اخلاق
زندگی ہمیں کبھی نا کبھی ایسے موڑ پر لے آتی ہے جہاں ہم بےبس ہو جاتے ہیں۔ سب کے پاس ہوتے ہوئے بھی تنہائی محسوس ہوتی ہے اور تنہائی بھی ایسی جو اندر تک کھب جاتی ہے۔ انسان دائیں بائیں دیکھتا ہے ہر کوئی ہنس رہا ہے کھیل رہا ہے خوش ہے اسے اپنے علاوہ ہر شخص خوش قسمت لگتا ہے۔ جو ہنس رہا ہے اسے وہ خوش لگتا ہے جو رو رہا ہے اسے وہ نظر نہیں آتا یا شاید وہ سمجھتا ہے کہ اسے مجھ جتنا دکھ نہیں ہو سکتا۔
یاد رکھیں! آپ اکیلے دکھی نہیں ہیں۔ یہاں ہر شخص سینے میں کوئی نا کوئی درد چھپائے بیٹھا ہے۔ کسی کی ہنسی کے پیچھے کا درد جان لینے کا فن ہر کسی کے پاس نہیں ہوتا۔
اور میں اب اپ کے مسئلے کا حل بتاؤں؟ لوگوں کے درد سننا شروع کر دیں۔ لوگوں کے لیے مانگنا شروع کر دیں۔۔لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش شروع کر دیں آپ کے اپنے مسائل صفر ہو جائیں گے یا زیرو نہیں تو ان کی شدت تو ختم ہو ہی جائے گی لازم ان شاءاللہ۔
انسان خود جس مسئلے میں پھنسا ہو اس سے نکلنے کی اسے کوئی راہ نظر نہیں آتی لیکن جب اس کا دوست اسی مسئلے میں پھنسا ہو اسے ہزار طریقے نظر آتے ہیں اس مسئلے سے نکلنے کے یا ہزار نہیں تو کسی بھی طرح وہ کوئی طریقہ نکال ہی لیتا ہے۔۔تو مشورہ یہ ہے کہ اپنا دکھ خود میں نہ رکھیں اپنے مسئلے اپنے اندر ہی نہ دبا لیں کسی بہترین مخلص دوست سے شئیر کر لیا کریں لیکن ہر کسی سے نہ کرتے رہیں۔ صرف مخلص دوست سے۔ لیکن سب سے پہلے اللہ تعالیٰ سے شئیر کریں اس کے بعد دوست سے۔ کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے مدد نہ کی تو بہترین مخلص دوست بھی کوئی طریقہ نہیں نکال سکتا۔


2 Comments
Ma Sha Allah for writing and Jazakillah for this advice. Me aj se hi is pr Amal kru gi. Inshallah.
ReplyDeleteماشاءاللہ ان شاءاللہ العزیز لازم کیجئے پیاری
Delete