ایمانی ساتھیوں کے لیے لکھی گئی عائشہ نواز کی تحریر

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
اے! میری پیاری ایمانی ساتھیوں
عائشہ بنت نواز
ہم اس رب کی بندیاں ہیں جو ہم سے بہت محبت کرتا ہے جس نے ہمیں اسلام میں مقام دیا۔
کیا یاد نہیں آپ کو کہ کیا حال تھا اسلام سے پہلے عورت کا؟ مگر ہمارے رب نے ہم پر اپنی رحمت کی ہے اور ہمیں بہترین مقام سے نوازا ہے، اور اگر بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کی جائے تو کیا ان کے احسانات یاد نہیں آپ کو ؟ وہ کہ جب ہر شخص نفسی نفسی کہہ رہا ہوگا اس وقت ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امتی امتی کی صدا بلند کر رہے ہوں گے۔
ہماری فطرت میں ہے کہ ہم محبت کرنے والے اور خیال رکھنے والے کو پسند کرتی ہیں، مجھے بتائیں کیا رب اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ
کسی نے ہم سے محبت کی؟ کسی نے ہمارا خیال رکھا؟ نہیں! ہر گز نہیں
پھر کیوں؟ ہم ان کو چھوڑ کر اس دنیا کی اور نفس کی طرف دوڑ رہی ہیں؟ اور خود کو ضائع کر رہی ہیں۔
ہمیں اللہ پاک نے ایک بہت بہترین کام سونپا ہے اور وہ ہے نسلوں کی تربیت، کیوں آج کی ماں یہ بھول گئ ہے؟ کیوں آج کی ماں اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہے؟  
میں سوچتی ہوں کہ کتنا بہترین موقع ہے اپنے لئے صدقۂ جاریہ بنانے کا بس نسل کی اچھی اور نیک تربیت کردیں اور آپ کے مرنے کے بعد بھی آپ کے نامۂ اعمال میں نیکیاں آتی رہیں گی۔
!اپنا مقام پہچانو اے مومن عورتوں
! ارادہ کرلیں ایک نئی زندگی کے آغاز کا
!ربانی زندگی کا
!رب کی رضا والی زندگی کا
!رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت والی زندگی کا
!بس کریں اب مزید خود کو ضائع نہ کریں
،نکل آئیں اپنے اپنے نفس کے کنویں سے
!اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی والی زندگی
جنت کی بشارتوں اور اعلی مقام والی زندگی آپ کی منتظر ہے۔

Post a Comment

2 Comments