بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم۔
بھروسہ
کنزا بنت افتخار
یہ جو ہم لوگ بات بات پہ اپنی قسمت کو کوسنے لگ جاتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا؟ ہماری تو قسمت ہی خراب ہے، کبھی ہمارے ساتھ اچھا ہو ہی نہیں سکتا، اُس کے پاس تو اتنا کچھ ہے ہمارے پاس تو نہیں ہے، فلاں یہ ہو گیا فلاں وہ ہو گیا، توایسا پتا کیوں ہوتا ہے؟
بھروسے کی کمی کی وجہ سے ہم نے کبھی سوچا ہی نہیں کہ جس نے ہمیں ماں کے پیٹ میں نو ماہ رزق دیا اور آپ کی پیدائش سے لے کر اب تک دے رہا ہے وہ کون ہے؟ وہ خالقِ کائنات ہے تو وہ رب جو تمہیں اُس وقت بھی سنبھالے ہوئے تھا جس وقت تمہارا وجود صرف اک خون کے لوتھڑے جتنا تھا جب تم خود بے بس تھے تب اُس نے تمہارے سارے معاملات کو دیکھا خون کے اک لوتھڑے سے تمہیں زندہ جیتا جاگتا انسان بنایا تو کیا وہ رب اب تمہارے معاملات سے غافل رہ سکتا ہے تمہارے لیے غلط چیز چن سکتا ہے؟ یقیناً نہیں چن سکتا تو توکل رکھیں اُس ربِ کائنات پر، اُس کی ذات پر، وہ الودود (محبت کرنے والا ہے) وہ کبھی بھی تمہیں تنہا نہیں چھوڑ سکتا کبھی بھی تمہیں نظر انداز نہیں کر سکتا بس اُس پہ اپنا پختہ یقین رکھیں کہ جو چیز اُس نے عطا کی ہے بہتر ہےاور بےشک وہی تمہارے سب معاملات بہتر سے بہترین کرنے والا ہے۔

0 Comments