بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
ٹرانس جینڈر ایکٹ نامنظور
عذرا عبد الشکور
قران مجید میں ارشادِ باری ہے: اللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر مہر لگا دی ہے، اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہوا ہے، اور ان کے لیے زبردست عذاب ہے۔ (البقرہ)
یہ آیت کفار کے لیے نازل ہوئی تھی کہ نہ وہ حق سنتے ہیں نہ دیکھتے ہیں ان کے لیے عذابِ عظیم ہے، ہوش کے ناخن لیں کیا ہوگیا ہے آج کے مسلمانوں کو جو حق جانتے ہوئے بھی انجان بنے ہوئے ہیں اور ایسے بل پاس کررہے ہیں۔ حال ہی میں ایک بل پاس ہوا ہے ٹرانس جینڈر ایکٹ کے نام سے، یہ مسلمانوں کی معاشرتی زندگی کو تباہ کرنے کے لیے کھلی سازش ہے، کیا ان کو نہیں معلوم کیا ہوا تھا قومِ لوط کے ساتھ کیسے زبردست طوفان نے ان کو گھیرا اور صحفہ ہستی سے مٹا دیا ڈرو اس وقت سے جب اللہ کی ناراضگی سب کو اپنی لپیٹ میں لے۔ یہ وقت ہے متحد ہونے کا، اللہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھامنے کا، ہر فرد کی ذمہ داری ہے وہ اپنی طاقت کے مطابق اس فعلِ بد کے خلاف آواز اٹھائے اور اس جہاد میں اپنا حصہ ڈالے۔ اس وقت جو خاموش رہا وہ بھی اللہ کی ناراضگی کی لپیٹ میں آئے گا کیونکہ اللہ تعالٰی خود فرماتے ہیں قرآن مجید میں، ترجمہ: اور ڈرو اس وبال سے جو تم میں سے صرف ان لوگوں پر نہیں پڑے گا جنہوں نے ظلم کیا ہوگا، اور جان رکھو کہ اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے۔ (الانفال)
جو حق جانتے ہوئے اور برائی کو روکنے کی طاقت رکھتے ہوئے بھی خاموش رہا وہ بھی ان لوگوں میں شامل ہوگا چاہے وہ اپنے عمل میں نیکوکار ہی کیوں نہ ہو۔

0 Comments