ٹرانسجینڈر ایکٹ کیا ہے؟ اور اب ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ بقلم علیزہ طارق

 بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔

ٹرانسجینڈر ایکٹ نامنظور

علیزہ طارق 

بہت دنوں سے اس موضوع پر بات کرنا چاہ رہی تھی مگر مصروفیت کی وجہ سے ناکام رہی، مگر آج اللہ نے وقت دیا ہے اور اب جان بوجھ کر چپ رہوں تو اللہ سے پکڑ ہو جائے گی، کیونکہ ظلم کے خلاف خاموش رہنے والا بھی ظالم ہے اور عذاب کا مستحق ہے

ٹرانس جینڈر ایکٹ آپ میں سے بہت سوں نے اس کے متعلق سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر سنا ہوگا، سادہ الفاظ میں کہوں تو ہم جنس پرستی کا کھلا بازار، قوم لوط یاد ہے میرے حکمرانوں کو یا نہیں۔ سیلاب جیسی ناگہانی آفت نے ابھی پیچھا نہیں چھوڑا اور اب یہ چاہتے ہیں کہ ان پر پتھروں کی بارش ہو۔

ہائے افسوس! آپ میں سے شاید بہت سوں کو ابھی معلوم نہ ہو کہ یہ بل منظور ہوچکا ہے، اس بل کے مطابق اب لڑکا لڑکے سے اور لڑکی لڑکی سے شادی کر سکتی ہے۔ کون کہہ سکتا ہے کہ یہ ملک میرے قائد نے اسلامی قوانین پر عمل کرنے کیلئے حاصل کیا تھا؟چلو Lesbians یعنی ہم جنس پرستوں کو بہت بہت مبارک ہو اور ہمارے حکمرانوں کو بھی آخر اللّٰہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو ناراض کر کے خوشی تو ملی ہوگی۔ خیر۔۔انہیں چھوڑیں۔

اب بتاتی ہوں ہم اس کے خلاف کیا کرسکتے ہیں؟

ہاں جی تو اب ہم اس کے خلاف کیا کرسکتے ہیں؟ اب تو بل منظور بھی ہوچکا ہے۔ اس بل کو ہم متحد ہو کر نامنظور کروائیں گے آپ نے یہ تو سنا ہوگا۔

Majority is authority.

آواز اٹھائیں اس ظلم کے خلاف، اپنے ہر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹویٹ کریں اس کے خلاف ہیش ٹیگ لگائیں #ٹرانسجینڈر_ایکٹ_نامنظور 

زیادہ نہیں کرسکتے تو میری یہ تحریر ہی زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔ ظلم کے خلاف خاموش رہنا بھی ظلم ہے۔ خدارا آواز اٹھائیں۔

Post a Comment

0 Comments