بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
"مدینہ حضورﷺ کا"
عذرا عبد الشکور
دل تڑپ رہا ہے میرا دیدار کے لیے
اللہ مجھ کو دکھلا دے مدینہ حضور ﷺ کا
جا کر نہ آؤں کبھی واپس مدینے سے
ایسی میری تقدیر بنا دے میرے مولا۔
ان کے بغیر کون میرا ہمدرد جہاں میں ہے
دیتی ہوں واسطہ تجھے تیرے حبیب ﷺ کا۔
،ستائی ہوئی ہوں دنیا کی، چاہتی ہوں اب سکوں
قسمت میں میری تو لکھ دے مدینہ حضور ﷺ کا
تو تو رحیم ہے جانتا ہے حال دل میرا
کر دے رحم، دیتی ہوں واسطہ تیرے ہی حبیبﷺ کا
دل تڑپ رہا ہے میرا دیدار کے لیے
اللہ مجھ کو دکھلا دے مدینہ حضور ﷺ کا
ہوں میں گناہ گار بھی، اور ہوں سیاہ کار بھی
مگر پھر بھی مجھ کو دکھلا دے مدینہ حضور ﷺ کا
میری آرزو یہی ہے کہ دیدار ہو مجھے
دکھلا دے مجھ کو بھی مدینہ حضور ﷺ کا
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم

0 Comments