اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرا // اردو مضمون بقلم عائشہ محمد اشرف

 بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔

اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرا۔

عائشہ محمد اشرف 

اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرا // اردو مضمون بقلم عائشہ محمد اشرف

دین کے راستے میں آنے والی مشکلات ہمیشہ فائدہ مند ہوتی ہیں، کبھی آپ نے غور کیا ہے مشکلیں ہی درحقیقت آسانیاں ہوتی ہیں، جو چیزیں ہمیں مشکل لگتی ہیں وہی اکثر ہماری خیر خواہ بن جاتی ہیں اور دین کے راستے میں آنے والی مشکلات تو خوب صورت ہوتی ہیں اللہ کے قرب کی وجہ بنتی ہیں، انسان کے دل کو نرمی، خاکساری، عاجزی و انکساری کا منبع بناتی ہیں۔ حضرت بلال رضی اللہ تعالٰی عنہ کیوں تپتی ریت پر بھی احد، احد کہتے تھے؟ وہ چاہتے تو مشکل راستہ چھوڑ دیتے لیکن انہوں نے ریت کی وہ تپتی شدت قبول کر لی لیکن حق سے منحرف نہیں ہوئے، حضرت یوسف علیہ السلام عزیزِ مصر کی بیوی کی بات مان لیتے تو ساری مشکلات سے نجات مل جاتی لیکن انہوں نے کتنے برسوں کی جیل قبول کر لی مگر عزیزِ مصر کی بیوی کی بات نہیں مانی، حضرت ابراہیم علیہ السلام حق چھوڑ دیتے تو آگ میں نہ پھینکے جاتے، لیکن وہ بے خطر آگ میں کود پڑے مگر حق سے پیچھے نہیں ہٹے، ہمارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا تھا اگر یہ میرے ایک ہاتھ پر چاند اور ایک پر سورج بھی لا کر رکھ دیں تب بھی میں حق بات کہنے سے باز نہیں آؤں گا۔

اللّٰہ اکبر! ہماری اسلامی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے کہ الله کے بندوں نے مشکلات کو گلے لگا لیا لیکن حق کو نہیں چھوڑا تو اللہ نے بھی پھر اپنے ان بندوں کو اکیلا نہیں چھوڑا، اللہ ان کا حامی و ناصر بن گیا۔ ان کے رتبے اللہ نے بڑھا دیے۔ ان کو بلند مرتبے والا بنایا۔

ہم ان جیسے نہیں ہو سکتے لیکن انہوں نے جو ہمیں سکھایا ہے اس پر عمل پیرا تو ہو سکتے ہیں نا! تو آپ بھی اگر اللہ کے لیے کچھ سرمایہ لگاتے ہیں، تو آپ الله کے لیے خاص ہیں۔ آپ کا انعام اللہ کے پاس محفوظ ہے۔ مشکلوں میں گھبرایا نہ کریں۔ کیا یہ بات تسلی کے لیے کافی نہیں کہ الله آپ کے ساتھ ہے؟ تو مشکل آپ کے پریشان ہونے سے ٹلے گی تو نہیں لیکن بڑھ ضرور جائے  گی۔ اپنی مشکلیں اللہ کی محبت کے آنچل میں لگا دیں جگمگا اٹھیں گی تو آسانیوں کا نظارہ بھی ضرور ملے گا۔

ان مع العسر یسرا۔

Post a Comment

0 Comments