مصنفین کے لیے چند باتیں، بقلم امیمہ فیصل

 بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔

مصنفین کے لئے چند باتیں

امیمہ فیصل 

  1. انا اردو کا مطالعہ بڑھائیں، اور تحریر میں انگریزی الفاظ استعمال کرنے کی بجائے اردو کے الفاظ استعمال کریں۔

2- مذکر، مونث، واحد، جمع کے صیغوں کا خیال رکھیں کہ کہاں 'ہے' استعمال ہوگا اور کہاں 'ہیں' اور ہے اور ہیں اس طرح لکھا جاتا ہے اس 'ھ' سے نہیں لکھا جاتا۔

3- جہاں بات مکمل ہو وہاں ختمہ (۔) لگایا جائے، اور جہاں بات جاری ہو مگر درمیان میں کچھ توقف کرنا ہو تو (،) یہ علامت لگائی جائے، تاکہ تحریر پڑھنے والا آپ کی بات کا مطلب سمجھ سکے، اکثر و بیشتر ایک بات کو 3،4 دفعہ پڑھنا پڑتا ہے کہ مصنف/مصنفہ نے کیا لکھا ہے یا وہ کیا کہنا چاہتا/چاہتی ہے۔

4- تحریر لکھنے کے بعد خود لازمی پڑھا کریں کہ مضمون ادھورا تو نہیں ہے۔ کیا مکمل بات واضح ہو رہی ہے مضمون سے؟

5- تحریر لکھنے سے پہلے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم لازمی لکھا اور پڑھا کریں۔ اگر لکھ نہیں رہے تو پڑھ لازمی لیا کریں۔ اللہ پاک اس کی برکت سے آپ کے ذہن کو کشادہ فرمائیں گے اور آپ کے الفاظ میں تاثیر پیدا فرمائیں گے۔

6- جتنا محبت اور خلوص سے لکھیں گے اتنا ہی اس کی برکت سے آپ کا دل منور ہو گا ان شاء اللہ۔

7- ایموجیز وغیرہ نہ لگائی جائیں۔ لکھائی میں تاثیر آپ کی قلبی کیفیت سے پیدا ہوتی ہے۔

جزاک اللہ خیرا کثیرا۔

جهاد بالقلم

مصنفین کے لیے چند باتیں، بقلم امیمہ فیصل

Post a Comment

0 Comments