لڑکیاں بقلم اقصیٰ اشفاق

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

لڑکیاں

اقصیٰ اشفاق 

نامحرم سے ناجائز رشتہ

کیا سچ میں لڑکیاں اتنی بےوقوف ہو سکتی ہیں کہ صرف میسجز، فون کالز کے ذریعے ہی کسی نامحرم سے محبت کر بیٹھیں؟ لڑکیوں سے لمبی لمبی گپیں لڑانا تو لڑکوں کا مشغلہ ہوا کرتا ہے، پھر کیوں لڑکیاں سمجھ نہیں پاتیں؟ یا پھر جان بوجھ کر خود کو شکار بننے دیتی ہیں؟ جب لڑکوں کے دل بھر جاتے ہیں، وہ چھوڑ جاتے ہیں تو پھر اداس ہوتی ہیں، ڈپریشن میں چلی جاتی ہیں اور یہاں تک کہ خود کو مارنے کی بھی کوشش کرتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا آپ کی عزتِ نفس، آپ کے جذبات، آپ کے احساسات، سب اتنے غیر اہم ہیں کہ کوئی بھی آئے اور اسے اپنے پیروں تلے روند کر چلتا بنے؟

 نہیں! نہیں! نہیں!  آپ کوئی گِری پڑی چیز نہیں ہیں، آپ کو اللہ تعالیٰ نے ایک مقام دیا ہے، آپ کا ایک وقار ہے، اسے ہمیشہ یاد رکھیں، مانا کہ یہ سب چھوڑنا آسان نہیں ہوتا وقت لگتا ہے مگر وقت تو ہر شے کا مرہم ہوا کرتا ہے نا، آزاد کریں خود کو نامحرم کی سوچوں سے، مضبوط بنیں، قدر کریں اپنے اندر موجود محبت کے جذبات کی، احساسات کی جن پر اولین حق صرف اللہ پاک  کی ذات کا ہے اور آپ نے یہ حق ایک نامحرم کو دیا ہوا ہے، اپنی سمتوں کو بدلیں، اپنے دل سے ناپاکی کو صاف کرکے اسے پاکیزگی سے بھرنے کی کوشش کریں، تھوڑی محنت لگے گی مگر یہ بھی سوچئے گا کہ آگ میں جلے بغیر سونا کبھی کندن نہیں بنتا، نکھرنے کے لیے تپش سہنا ضروری ہوتا ہے، بس پیچھے دیکھے بغیر آگے بڑھنا ہے اور اللہ پاک پر یقین رکھنا ہے۔

لڑکیاں بقلم اقصیٰ اشفاق

Post a Comment

0 Comments