لاس اینجلس کی آگ پر مسلمانوں کا رد عمل بقلم حرا بنت اخلاق HIRA AMJAD WRITES

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

لاس اینجلس، کیلیفورنیا کی تباہی پر مسلمان خوشیاں کیوں منا رہے ہیں؟

اس بات کے جواب میں کچھ لوگوں کی آراء جان کر انتہائی حیرت اور دکھ ہوا۔

کچھ کا کہنا ہے کہ انسانیت کا نقصان ہے مسلمانوں کو خوشی نہیں منانی چاہیے، کچھ کا کہنا ہے کہ جاہلیت ہے، کم عقلی، کج فہمی ہے۔ کچھ کا کہنا ہے کہ کسی کے نقصان پر خوش نہیں ہونا چاہیے۔

مگر جن لوگوں کی یہ آراء ہیں انہیں فلسطین پر ہونے والا ظلم کیوں نظر نہیں آتا؟ امریکہ کی پوری امداد اسرائیل کے ساتھ ہے جس نے فلسطین کے نومولود بچوں کو بھی نہ چھوڑا۔ وہ خبر کیوں نہ پڑھی کہ جس ماں نے کہا رات میرا بچہ سردی سے جم گیا، کبھی ان ماؤں کی جگہ خود کو رکھ کر کیوں نہ سوچا جو اپنے بچوں کے جسم پر ان کا نام لکھتی کہ بمب دھماکے میں زندگیاں اجڑ جائیں تو شناخت ہو سکے۔ وہ بچیاں جو رات کو حجاب کر کے سوتیں کہ بمباری سے ہم بےحجاب نہ ہو جائیں۔

آہ! کیا کیا کرب بھرے واقعات بتاؤں؟

میرے مالک کی پکڑ بہت سخت ہے۔

یہ وہی اداکار ہیں جو کل کہتے تھے کہ غزہ پر ایک ہی بڑا حملہ کر دو تاکہ ایک ہی بار سب ختم ہو جو آج اپنا گھر جلنے پر رو رہا ہے، دوسرا یہ کہ امریکہ کو جانی نقصان بہت کم ہوا ہے، مالی نقصان زیادہ ہوا ہے۔

!ایک اور بات

اللہ تعالیٰ کبھی کسی پر ظلم نہیں کرتے۔ نیکوکاروں پر ایمان کی پڑتال کے لیے آزمائش آتی ہے مگر کفار کو کس لیے آزمانا ہے؟ ان پر آزمائش نہیں عذاب ہی آتا ہے۔ 

جن لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں طرف نقصان انسانیت کا ہے تو کوئی ان لوگوں سے سوال کرے کہ تم ان لوگوں کو انسان سمجھتے ہو جو نومولود بچوں کو قتل کرتے ہیں؟

لاس اینجلس میں آگ نہیں ہے بلکہ یہ غزہ کے بچوں کی آہیں ہیں۔ وہ رب ہے وہ کسی چیز سے ناواقف نہیں ہے اور وہ بہترین انصاف کرنے والا ہے۔

فرعون کے غرق ہونے پر موسیٰ علیہ السلام کے لشکر نے شکر ادا کیا، خوشی منائی۔ ظالم کی جب اللہ پاک کی طرف سے پکڑ ہوتی ہے تو مظلوم شکر ہی ادا کرتا ہے، خوشی ہی مناتا ہے۔

 یہ کوئی جہالت نہیں ہے بلکہ تم جاہل ہو، بھلا بتاؤ تم اپنے بچوں کے قاتل کے نقصان پر رو گے؟ یا خوش ہو گے؟ حقیقت تو یہ ہے کہ تمہیں غزہ سے ہمدردی نہیں، تمہیں مسلمانوں سے ہمدردی نہیں۔ 

چند گھنٹوں میں میرے مالک نے پورا شہر جھلسا کر بتایا کہ وہ سب دیکھ رہا ہے اور سب کا حساب لے لے گا۔

!آپ اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟ مجھے ضرور بتائیں

جزاک اللہ 

بقلم حرا بنت اخلاق

لاس اینجلس کی آگ پر مسلمانوں کا رد عمل بقلم حرا بنت اخلاق HIRA AMJAD WRITES


Post a Comment

0 Comments