آج کی ماں بقلم حرا بنت اخلاق || Hira Ikhlaq

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

آج کی ماں سے میرا شکوہ

بقلم۔حرا بنت اخلاق زوجۂ امجد

آج کی ماں بقلم حرا بنت اخلاق || Hira Ikhlaq 

1-کثرتِ آپریشن

 زچگی کے وقت دردوں سے بچنے کے لیے آپریشن کو ترجیح دے دینا ، اور بچے کو قدرتی طریقے سے دنیا میں نہ آنے دینا جس سے اس کے لیے مسائل بنتے ہیں۔ اس کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے ، قدرتی طریقے سے پیدا ہونے والے بچے کی قوت مدافعت، بیماری، الرجی یا انفیکشن سے حفاظت آپریشن کے ذریعے پیدا ہونے والے بچے کی نسبت کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔ 

2-فارمولا دودھ دینا

اب جب وہ دنیا میں آ گیا تو اسے اپنا دودھ دینے کی بجائے فارمولا دینا۔ اس کے لیے بہانہ کوئی بھی بنانا مگر وجہ صرف اپنی آسانی! 

ماں کا دودھ بچے کو صحت مند بناتا ہے، بیماریوں سے حفاظت کرتا ہے، پُرسکون رکھتا ہے اور کسی بھی دوسری غذا کے مقابلے میں ایک مکمل غذا ہوتا ہے۔ 

دودھ کم ہے یا میرا دودھ پورا نہیں ہوتا، یوں کہہ کر فارمولا شروع کروانے والی خواتین بعد میں صرف فارمولا ہی پلا پاتی ہیں۔ جس رب نے ننھی جان کو پیدا کِیا ہے کیا وہ نہیں جانتا اس کے لیے کتنا رزق اتارنا ہے؟ کوئی عورت کتنی بھی کمزور ہے دودھ اسے پورا ہی آئے گا! بچہ کسی اور وجہ سے پریشان ہو گا تو ماں فارمولا دے دے گی، اب جب فارمولا دیا تو بچے نے ماں کا دودھ نہ پیا، ایک ٹائم نہیں پیا تو جسم کو لگا بچے نے دودھ پینا ہی نہیں تو بنائیں کیوں، یوں چند ایک بار دودھ کی جگہ فارمولا دیا اور ماں کا دودھ نہ پیا تو جسم نے دودھ بنانا ہی چھوڑ دیا کہ جب بچہ پیتا ہی نہیں تو جسم دودھ بنا کر کیا کرے گا؟ اب تو جیسے ماں کے پاس ٹھوس دلیل آ گئی ہے کہ واقعی دودھ نہیں آ رہا۔ 

ہاں کچھ کیسز میں فارمولا دیتے ہیں بچوں کو مگر وہ کسی انتہائی ضروری وجہ سے، ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق۔ 

لیکن آج کل تو بچے پل ہی فارمولا پر رہے ہیں کیونکہ آج کل کی عورتیں صرف آسانیاں ڈھونڈتی ہیں۔

اس کے بعد جب بچے بیمار رہتے ہیں تو پریشان ہوتی ہیں کہ بچہ ٹھیک کیوں نہیں ہو رہا؟ جب اللہ کے نظام میں چھیڑ خانی کرو گے تو ازالے کے لیے بھی تیار رہو نا؟ 

3- بچے کو چوسنی دے دینا۔

بچہ رو رہا ہے، بجائے اس کے رونے کی وجہ جاننے کی کوشش کرنے کے اس کے منہ میں چوسنی دے دی کہ کسی طرح چپ رہے۔ کل کو تم بوڑھی ہو جاؤ گی تو تمہاری چڑچڑی باتوں سے بچنے کے لیے یا تمہارے رونے سننے کی بجائے یہ دو باتیں سنا کر یا تمہیں نظر انداز کر کے چلا جائے گا تب تم خود کو مظلوم کیوں کر کہو گی؟ آج جو بو رہی ہو کل کو کاٹنا تو پڑے گا نا؟

 4- پیمپر بدلنے میں سستی کرنا

بچے نے صبح کا پیمپر کیا ہوا ہے، رات ہو گئی ہے مگر چونکہ بچے نے ابھی تک موشن نہیں کیا اس لیے پیمپر نہیں بدلنا، بلاشبہ جو پیشاب اس میں بھرا ہوا ہے اس کے وزن سے وہ نڈھال ہو جائے۔ 

اب اگر پیمپر اتار بھی دیا ہے تو بغیر اس کو دھوئے دوسرا پیمپر لگا دیا، بھلا جب تم خود صرف یورَن کرو تو پانی سے خود کو صاف کیے بغیر ہی رہتی ہو کیا؟ مگر چونکہ وہ بے زبان بچہ ہے تو خیر ہے۔ وہ بے زبان بچہ ضرور ہے مگر وہ انسان ہے، ایک ننھی جان جس کی ذمہ داری تم پر ہے، جو تمہارے پاس اللہ پاک کی امانت ہے۔ 

ذرا سوچو کل کو تم خدا نخواستہ ایسا بیمار ہو کہ بستر پر آ جاؤ اور اسی پر پیشاب بھی نکل جائے اور تم اگلے دن تک اسی غلاظت میں پڑی رہو، پھر ترس کھا کر تمہارے کپڑے تو بدل دیے جائیں مگر تمہیں پانی سے دھو کر پاک صاف نہ کیا جائے۔ تو پھر کس سے شکوہ کرو گی کیونکہ خود بھی تو تم یہی کر رہی ہو؟ خیر۔۔

اب اس پر یہ شکوہ کہ بچے کے ریشز ختم نہیں ہوتے کئی ڈائیپرز کے برینڈ بدل کر دیکھ لیے تو بہن 

!تمہاری عقل کو سلام

Hira Ikhlaq

Jihaad bil qalam 

Post a Comment

0 Comments