(بسم اللہ الرحمن الرحیم)
عائشہ بنت نواز
،اگر اللہ کے راستے میں
،اس کو راضی کرنے میں
اس کا قرب پانے میں۔۔۔۔
تمہیں قربانی دینی پڑے تو پیچھے مت ہٹنا۔۔۔
تم قربانی دے دینا اور اسکا آغاز خود سے کرنا۔۔۔
کہ پہل تمہاری طرف سے ہو۔۔۔تاکہ تم لوگوں کے لئے مثال بنو۔۔۔
اور کوئی دوسرا اللہ کے راستے میں تمہاری مثال سے حوصلہ پکڑے۔۔۔
!سنو
تمہارا اس دشوار مگر قیمتی راستے پر چلنا
دوسروں کے لیے آسانی کا باعث ہوگا۔۔۔
تم پہل کر جانا۔۔۔
آسانی کر جانا۔۔۔
لوگوں کو راستہ دکھا جانا۔۔
!اے اللہ کی بندی
وہ رب تمہاری کوششوں کو ضائع نہیں ہونے دے گا
وہ رب تمہاری قربانی کو قبول کر لے گا
،وہ رب تمہیں اپنا قرب دے دےگا
وہ رب تم سے راضی ہو جائے گا
(ان شاء اللہ)
0 Comments