شیطانی گھبراہٹیں بقلم عائشہ بنت نواز

 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

شیطانی گھبراہٹیں

عائشہ بنت نواز

 میں اکثر سوچتی ہوں کہ جب ہم کسی برائی کو چھوڑنے لگتے ہیں تو کیفیت خراب کیوں ہونے لگتی ہے؟

،ایسے جیسے ابھی دل پھٹ جائے گا

،ابھی سانس رک جائے گی

ابھی زمین پھٹ جائے گی یا آسمان سر پر آ گرے گا

،جیسے ابھی کچھ انہونی ہوجائے گی

ابھی کچھ بہت برا ہوگا کہ پھر اس نقصان کا کبھی ازالہ نہیں ہو پائے گا وغیرہ وغیرہ

آخر کیوں؟

برائی چھوڑنے سے تو سکون ملنا چاہیے پھر کیوں یہ گھبراہٹیں طاری ہو جاتی ہیں؟

!سنیے

     جب کسی سے اس کا سب کچھ چھینا جاتا ہے نا تو ایسی کیفیت ہی ہوتی ہے اور یہاں بات ہو رہی ہے نفس کی۔۔۔۔ شیطان کی۔۔۔

بھلا وہ کیسے برداشت کرے گا ہم اس کی غذا اس سے چھین لیں؟

ہاں۔۔! یہی وجہ ہے کہ یہ شیطانی گھبراہٹیں ہم پر عین اس وقت طاری ہو جاتی ہیں جب ہم برائی چھوڑنے کا سوچتے ہیں یا۔۔ برائی چھوڑنے لگتے ہیں! اور ان گھبراہٹوں کی بناء پر ہم اس دلدل سے کبھی نکل ہی نہیں پاتے۔۔۔

     اللہ کا راستہ آسان نہیں، کبھی دنیا اور کبھی ہم خود یعنی نفس اس راستے میں رکاوٹ بن رہے ہوتے ہیں۔۔۔ ہمت کریں اور نکل آئیں۔ آپ کر سکتی ہیں۔ کیونکہ آپ خاص ہیں! خاص لوگ ہی خود کو ہر برائی سے دور رکھنے کی تگ و دو میں ساری زندگی گزار دیتے ہیں اور پھر حسین منزل یعنی جنت کو پا لیتے ہیں۔

ان شیطانی گھبراہٹوں کو خود پر غالب مت آنے دیں ۔۔۔ آپ اللہ کی بندی ہیں اور آپ کر سکتی ہیں۔۔۔ نکل آئیں برائی کے دلدل سے اور بن جائیں مستحق اللہ کی خوش خبریوں کی۔۔۔

یقین جانے ان گھبراہٹوں کے بعد ابدی سکون ہے۔۔۔

یقینا ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ (القرآن)



Post a Comment

17 Comments

  1. Replies
    1. جزاک اللہ خیرا کثیرا

      Delete
    2. Ma sha Allah.....💯💯.. bohat correct Kaha ap ny

      Delete
  2. Mashallah ❤️
    Asa he hota ha. Dear gunnhao JB chor rhy hoty ha

    ReplyDelete
    Replies
    1. اللہ سب کو استقامت نصیب کریں آمین

      Delete
  3. ہم سب کسی نہ کسی کوشش میں لگے ہیں کہ یہ کام ہم سے ہو جائے یا یہ کام ہم سے چھوٹ جائے اور پھر مزے کی بات ہم کوشش کر کے وہ کام چھوڑ بھی دیتے ہیں لیکن پھر کچھ عرصے بعد دوبارہ شیطان ی ہمارا نفس ہم سے وہ گناہ سر زد کروا دیا ہے اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کا سینہ پھٹ رہا
    ہوتا ہے، جب آپ کو اپنے آپ سے نفرت محسوس ہوتی ہے، جب کسی شے میں دل نہیں لگتا اور پھر نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کے ٹھیک کام غلط ہونے لگتے ہیں........................ یہاں سے نکلنے کے لیے ہمیں اس وقت تک کوشش کرنی پڑتی ہے جب تک شیطان نہ تھک جائے. دعاؤں کی طلب گار


    اللہ آپ کی کوششوں کو قبول کرے آمین.

    ReplyDelete
    Replies
    1. ماشاءاللہ ماشاءاللہ بہترین بات کی ہے آپ نے۔ اللہ تعالیٰ سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں آمین۔
      اس کے لیے ہمیں چاہیے اللہ کا ذکر کثرت سے کریں۔ استقامت بڑی چیز ہے اس کی دعا کرتے رہنا چاہیے 💕

      Delete
  4. ALLAH mja or hm sbko toufeeq Dy har burayi sy bachny ki

    ReplyDelete
  5. ماشاءاللہ...میری ایمانی ساتھی! عائشہ آپکا ایک ایک لفظ دل کی تختی پر لکھنے کے قابل ہے!

    ReplyDelete
  6. Masha ALLAH hamari aishaa 🥺🌺❤️

    ReplyDelete
  7. ﷲ پاک آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے پیاری عائشہ بنت نواز

    ReplyDelete