تم قیمتی ہو بقلم عائشہ نواز

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔
تم قیمتی ہو بقلم عائشہ نواز

تم تو قیمتی ہو

عائشہ بنت نواز

پتا ہے۔۔۔

جو چیز سستی ہوتی ہے نا اس کے خریدار بہت مل جاتے ہے ہر جگہ ہی کوئی نا کوئی خریدنے کی طلب رکھتا ہے۔۔۔

!مگر پتا ہے۔۔

 جو بہت قیمتی چیزیں ہوتی ہیں نا وہ یوں نہ تو ہر جگہ میسر ہوتی ہیں اور نہ ہی انہیں ہر کوئی خرید سکتا ہے، قیمتی چیزیں بس ایک خاص دکان سے ایک خاص قیمت پر ہی، صرف انہیں ملا کرتی ہیں جو واقعی انہیں خریدنے کے قابل ہوں، کسی عام انسان کو اتنی اجازت بھی نہیں ہوتی کہ خریدنا تو دور کی بات ان قیمتی چیزوں کو دیکھ بھی سکے۔۔۔ 

ایک ہیرے کی ہی مثال لے لو۔۔ کیا ہر کوئی اسے دیکھ سکتا ہے؟ ہر کوئی اسے خریدنے کی استطاعت رکھتا ہے؟ نہیں۔۔۔ قیمتی چیزیں جاتی بھی قدر کرنے والوں کے پاس ہیں اور بنانے والا بے قدروں اور اصل قیمت نہ جاننے والوں کو کبھی بھی قیمتی چیزیں سپرد نہیں کرتا۔۔۔

!اب رکو ذرا

!اور سوچو

تم خود کیا ہو؟

عام یا قیمتی؟؟۔

تم قیمتی ہو۔۔۔

 پتا ہے ہر وہ لڑکی قیمتی ہے جو پردہ کرتی ہے۔۔۔

جو دنیا کی نہیں بلکہ اللہ کی مانتی ہے۔۔۔

جو اپنی خواہش کو رب کی رضا پر قربان کر دیتی ہے۔۔۔

جو فقط اپنے رب کے لیے خود کو چھپا کر رکھتی ہے۔۔

 کیونکہ ہر کوئی اس قابل نہیں ہوتا۔۔

 یہ تو رب کا چناؤ ہے وہ جسے چن لے۔۔۔

وہ جسے موتی کی طرح پردے کے آنچل میں چھپنے کی توفیق دے دے۔۔

       اب جب کھبی دل کی تنگی محسوس ہونے لگے اور جب لوگ تمہیں اگنور کر کے دوسروں کو توجہ کا مرکز بنائیں تو یاد رکھنا کہ تم تو قیمتی ہو اور قیمتی چیزیں ہر جگہ گری پڑی نہیں ملتیں۔۔۔

وہ تو قیمتی ہوتی ہیں۔۔

!بالکل ہیرے کی طرح

بالکل سیپ میں چھپے قیمتی موتی کی طرح۔۔۔

پردے میں چھپی اسلام کی شہزادی کی طرح۔

Post a Comment

2 Comments

  1. بلکل قیمتی موتی کی طرح 💞

    ReplyDelete
  2. اللہ پاک آپ کے قلم میں مزید برکت دے اور آپ کے ذوق کو قبول فرمائے اور اسی طرح دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے

    ReplyDelete