یا رب شاعرہ: سنعیہ بخت

 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

یا رب

سنعیہ بخت

یا رب شاعرہ: سنعیہ بخت

کون چاہے گا مجھے یارب تیری طرح 

کون سمجھے گا مجھے سدا تیری طرح 

تو برسا دے اپنی رحمت کچھ اس طرح

جیسے بارش برستی ہے بوندوں کی طرح

کون نکالے گا مشکلوں سے تیری طرح  

کون ساتھ نبھائے گا میرا تیری طرح 

 میرے غموں کو تو ہی پار لگا دے 

حضرت نوح کی کشتی کی طرح

کون قبول کرے گا میری دعاؤں کو

کون رحم کرے گا مجھ پر تیری طرح 

رحم کر تو سن لے صدائیں میری 

عطا کر قبولیت معجزے کی طرح

یا رب شاعرہ: سنعیہ بخت

Post a Comment

0 Comments